مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی ذرائع ابلاغ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی کی اس رپورٹ کی کاپی ملنے کا دعوی کیا ہے جو ایران کی جوہری ذمہ داریوں پر مبنی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گروسی نے ایران کے NPT اور قاہرہ معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کی جانب سے ایران میں اعلی سطح پر افزودہ یورینیم کی مقدار کی تصدیق میں ناکامی شدید تشویش کا باعث ہے۔
المیادین نے کہا کہ گروسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے واضح طور پر اطلاع دی ہے کہ ایٹمی ایجنسی کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون صرف اسلامی جمہوری ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔
گروسی نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا کہ آئی اے ای اے ایران کے اعلان کردہ ایٹمی مواد کے ذخائر کے بارے میں مسلسل معلومات برقرار رکھنے کی صلاحیت کھوچکا ہے جو ماضی میں نگرانی اور کیمروں کے ذریعے ممکن تھی۔
آپ کا تبصرہ